سی پیک کے تحت تکنیکی تعلیم کے شعبے میں پاک چین تعاون کی اہمیت پر زور۔
.
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ(کے پی بی اوآئی ٹی)اور تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے فنی تعلیم میں پاک چین تعاون کے میدان پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک ورچوئل میٹنگ منعقدکی۔ اس اجلاس کی صدارت ہمایوں خان سیکرٹری کے پی انڈسٹریز نے کی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ تکنیکی تعلیم کے نظام اور نالج اور ٹیکنالوجی کی چین سے پاکستان منتقلی کے شعبے میں باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسے سی پیک کے تحت ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ تانگ انٹرنیشنل کے سی ای او اور بانی لی جنسونگ نے اس بات پر زور دیا کہ تانگ چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔