سی پیک کے تحت تھر کول بلاک ون پروجیکٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے،پانگ چھن شونن
.
تھر بلاک-1 انٹیگریٹڈ کول مائن پاور پراجیکٹ کے کمرشل آپریشن کی تاریخ (سی او ڈی) کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے دوران پاکستان میں چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز پانگ چھن شونن نے کامیاب سی او ڈی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اسے سی پیک تعاون کی ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا جس سے سی پیک کی اعلیٰ معیاری ترقی اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد کی منتقلی کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ تھر بلاک-1 انٹیگریٹڈ کول مائن پاور پراجیکٹ سی پیک کے تحت توانائی کا ایک اہم اقدام ہے جسے تھر کول بلاک-1 پاور جنریشن کمپنی اور سینو سندھ ریسورس کمپنی اس کی پیرنٹ کمپنی شنگھائی الیکٹرک گروپ کے ساتھ مشترکہ طور پر چلایا جا رہا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …