سی پیک کے تحت تھر پاور پلانٹ 660 میگاواٹ بجلی نیشل گرڈ میں شامل کرے گا، چیف سکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ۔
۔
سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیف سکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہےکہ رواں سال تھر سے اضافی 660 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھر کوئلہ پورے ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی کو دعوت دی کہ وہ تھر کوئلے کا دورہ کریں اور اس پیشرفت کا جائزہ لیں۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی ایم این اے شیر علی ارباب اور دیگر اعلٰی عہدیداروں کو تھر کوئلہ ، ایس ای زیڈز ، کے ٹی بندر پراجیکٹ ، کراچی سرکلر ریلوے ، بی آر ٹی اور دیگر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ دھابیجی سپیشل اکنامک زون سی پیک کا ایک اہم منصوبہ ہے جو مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گا اور اس سے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول ، دھابیجی اکنامک زون اور سندھ کے ونڈ کوریڈورز سی پیک کے تحت اہم منصوبے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک منصوبوں پر حکومت سندھ کی کوششوں کو سراہا اور کمیٹی ممبران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی تھر کا دورہ کریں گے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …