سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کاروبار کے لئے سازگار پالیسیاں اپنائی، وزیر اعظم عمران خان۔
.
اسپیشل اکنامک زونز سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے نہ صرف روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ممکن ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز کے نظام کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا رہی ہے اور بورڈ آف گورنرز کی تقرری اور خصوصی اقتصادی زونز کا انتظام میرٹ کو برقرار رکھنے اور مفادات کے عدم تصادم کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، اجلاس میں ایم-3 انڈسٹریل زون کے علاوہ راشکئی، دھابیجی، بوستان اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔