Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت داؤد وِنڈ پاور پراجیکٹ نے مقامی سطح پر200 ملازمت کے مواقع پیدا کیے۔
سی پیک کے تحت داؤد وِنڈ پاور پراجیکٹ نے مقامی سطح پر200 ملازمت کے مواقع پیدا کیے۔
.
گرین بی آرآئی سنٹر کے ایک سکالر روچین ہانگ نے کہا ہے کہ بی آر آئی ممالک دنیا کے بڑے توانائی پیدا کرنے اور استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے تحت ترجیحی توانائی منصوبے داؤد وِنڈ پاور سٹیشن سے پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی مرحلے میں مجموعی طور پر 200 مقامی افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں اور تکمیل کے بعد اس سے پاکستان کو توانائی کی قلت دور کرنے میں مدد ملے گی۔
Comments Off on سی پیک کے تحت داؤد وِنڈ پاور پراجیکٹ نے مقامی سطح پر200 ملازمت کے مواقع پیدا کیے۔