سی پیک کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق جوائینٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔
.
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا اجلاس آج منعقدہوگا۔ پاکستانی اور چینی فریقین اس زمرے کے تحت آنے والے منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور ماہرین سفارشات دیں گے۔ یہ جے ڈبلیو جی اس وقت قائم کی گئی جب صدر عارف علوی نے 16 اور 17 مارچ کو چین کا سرکاری دورہ کیا۔ دونوں ممالک کی قیادت نے ملاقات کی اور سی پیک کی ترقی کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں سی پیک کے فریم ورک کے تحت سائنس ، ٹیکنالوجی اور زراعت سے متعلق دو نئے ورکنگ گروپس کے قیام کے لئے ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے۔