سی پیک کے تحت پاکستانی خواتین کے لئے آگے بڑھنے کے کثیر مواقع پیدا ہو رہے ہیں،وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری۔
.
وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی نوعیت کی پہلی اعلٰی سطحی خواتین فورم میں اپنے کلیدی ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان میں خواتین کے لئےسی پیک کے تحت آگے بڑھنے کے کثیر مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستانی سفارت خانہ بیجنگ نے آل چائینہ ویمن فیڈریشن (اے سی ڈبلیو ایف) ، آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اے پی ڈبلیو اے) ینان صوبائی خواتین کی فیڈریشن کے اشتراک سے کیا تھا۔انہوں نے چینی خواتین تنظیموں کو بھی اپنا تجربات کا تبادلہ کرنے کی دعوت دی تاکہ پاکستان ان سے استفادہ حاصل کر سکے۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے دونوں ممالک کی خواتین تنظیموں کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ پینلسٹ نے وبائی مرض کے بعد بحالی میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے لئے ادارہ جاتی میکانزم کی تشکیل پر اتفاق کیا۔ اس تقریب میں وزراء ، دو خواتین ایسوسی ایشنز کی صدور ، اعلٰی عہدیداران ، کاروباری خواتین اور دونوں ممالک کے طلباء نے شرکت کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…