سی پیک کے تحت پہلے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا گوادر میں افتتاح۔
.
سی پیک کے تحت پہلےپاکستان چین ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کاگوادر میں افتتاح کیا گیا ہے۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ انسٹیٹیوٹ 10 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور یہ پاک چین دوستی کے 70 سالہ سفر کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ انسٹیٹیوٹ کے پاس جدید ترین مشینری موجود ہے اور یہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم اور مہارت فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ جبکہ نوجوانوں کے لیے رہائش اور وظائف بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس تقریب میں پاکستان اور چین دونوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …