سی پیک کے تحت چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نےپاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،احسن اقبال
.
وزیر منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013 سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اب تک پاکستان میں چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نے بجلی کی بحران اور سیکیورٹی چیلنجز کے دوران پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری کو نمایاں طور پر مستحکم کیا۔انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد پر زور دیتے ہوئے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سی پیک میں شمولیت کے لیے افغانستان کا خیر مقدم کرتاہے لیکن انہوں نے چین پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کابل اپنی سرحدوں کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…