Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ٹرائل آپریشن کا آغاز کر دیا۔
Latest News Urdu - May 15, 2022

سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ٹرائل آپریشن کا آغاز کر دیا۔

.

 سی پیک کے تحت پہلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے آزمائشی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جب اس کے چار میں سے دو یونٹس/ٹربائنز نے آزمائشی بنیادوں پر 360 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔اس منصوبے کا غیر آفیشل کمرشل آپریشن (چاروں یونٹوں سے بجلی کی پیداوار) 25 جون کو شروع ہو جائے گی۔ تیسرے اور چوتھے یونٹ اگلے چند دنوں میں اس کی پیروی کرتے ہوئے 30 جون کو وزیر اعظم کے افتتاح کے لیے راستہ ہموار کر دیں گے۔ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے ایک اہلکار کے مطابق تیسرا یونٹ اگلے دس دنوں میں کام شروع کر دے گا اور چوتھا یونٹ 15 جون تک فعال ہو جائے گا۔ 25 جون تک تمام یونٹ غیر آفیشل کمرشل آپریشن شروع کر دیں گے۔واضح رہے کہ کروٹ پراجیکٹ اگست میں مکمل ہونا تھا۔ تاہم، مختلف مراحل کی تیزی سے تکمیل کی وجہ سے پراجیکٹ کی ٹیم اسے شیڈول سے دو ماہ پہلے 30 جون تک مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

Comments Off on سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ٹرائل آپریشن کا آغاز کر دیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …