سی پیک کے تحفظ اورسلامتی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس۔
.
سی پیک کے تحفظ اورسلامتی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس چینی سفارتخانے میں منعقد ہوا۔اجلاس کی مشترکہ صدارت اسپیشل سیکریٹری وزارت داخلہ سیف انجم اور ڈائریکٹر جنرل وزارت پبلک سیکیورٹی چین نے کی۔ اجلاس میں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ فورم نےحکومتی اقدامات، پاکستان میں چینی منصوبوں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے اور چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کا سراغ لگانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …