سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کے شعبے پر خاص توجہ مرکوز ہے۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام سے خصوصی ملاقات کی اور سی پیک کے دوسرے مرحلےمیں زراعت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نے اس ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون ، زراعت ، سائنس و ٹیکنالوجی ، سیاحت اور دیگر شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔ سید فخر امام نے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر تحقیق کے ذریعے زرعی پیداوار کو بڑھانے میں چینی اکیڈمیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






