سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعت کاری عالمی ویلیو چَینز میں پاکستان کی شرکت کو فروغ دے گا، لی یبجیان
Enter Your Summary here.
چینی قونصل خانہ کراچی کے قونصل جنرل لی بیجیان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعتی عمل سے عالمی ویلیو چینز میں پاکستان کا حصہ بڑھ جائے گا۔ سی پیک فریم ورک کے تحت موجودہ زیرِ تعمیر منصوبوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر سی پیک کے 33 منصوبے ہیں جن میں 16 منصوبے زیر تعمیر اور 17 منصوبے پہلے ہی تکمیل کو پہنچے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پہلے مرحلے میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر توجہ دی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دونوں ممالک آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کے ذریعے تجارتی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔مزید برآں انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری اور اعلیٰ معیاری تعمیر و ترقی میں اضافہ کی جانب بھی اشارہ کیا۔نیزانہوں نے چین کی کووڈ-19 کے میں کامیابی سے متعلق تجربات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…