Home Latest News Urdu سی پیک کے سبب صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک معاشی انقلاب برپا ہوگا۔
Latest News Urdu - August 22, 2021

سی پیک کے سبب صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک معاشی انقلاب برپا ہوگا۔

.

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز صنعتکار اور ٹرانسپورٹر الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہےکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سی پیک کے تحت تعمیر کیے جانے والے صنعتی خصوصی اقتصادی زونز کی مدد سے تعمیر و ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دو خصوصی اقتصادی زونز ایک راشکئی اور دوسرا مہمند کے علاوہ ڈی آئی خان میں 3,000 ایکڑ پر مشتمل خصوصی اقتصادی زون قائم کیا جائے گا۔جبکہ سی پیک کے تحت متذکرہ خصوصی اقتصادی زون تیز نقل و حرکت کو یقینی بنانے اور صنعتی منظر نامے میں انقلاب لانے میں مدد کریں گے۔ جبکہ دوسری طرف مری بریوری گروپ جنرل منیجر نے بھی یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی نے چین سے مشینری منگوائی ہے تاکہ وہ سی پیک کے تحت اپنے کام کو بڑھا سکیں۔

Comments Off on سی پیک کے سبب صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک معاشی انقلاب برپا ہوگا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …