Home Latest News Urdu سی پیک کےدوسرے مرحلے کے تحت خصوصی اقتصادی زون فیصل آباد میں 53.6ارب روپے کی سرمایہ کاری سےصنعت کاری کا آغاز،
Latest News Urdu - March 6, 2021

سی پیک کےدوسرے مرحلے کے تحت خصوصی اقتصادی زون فیصل آباد میں 53.6ارب روپے کی سرمایہ کاری سےصنعت کاری کا آغاز،

.

فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی آئی سی) میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت 53.6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے صنعت کاری کا آغاز ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک میٹنگ کے دوران سرمایہ کاری کے لئے 15 درخواست دہندگان کی منظوری دی گئی ہے جس میں ایک چینی فرم زینگبنگ ایگریکلچر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہے جس نے منصوبے پر 800ملین روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ اقتصادی زون پاکستان کے زراعت کے شعبے میں انقلاب لائے گا۔ نیز سوریا اسلم پیپر پرائیویٹ لمیٹڈ اس زون میں 100ملین کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزیر مملکت / چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف آر بخاری نے اس پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق خصوصی اقتصادی زون کی فعالیت کا عمل ثمر آور ثابت ہو رہا ہے۔

Comments Off on سی پیک کےدوسرے مرحلے کے تحت خصوصی اقتصادی زون فیصل آباد میں 53.6ارب روپے کی سرمایہ کاری سےصنعت کاری کا آغاز،

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …