سیاحت کے شعبے میں پاک چین تعاون نا گزیر، پاکستانی سفیر برائے چین۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے چنگ ڈاؤ بوتیک ٹوریزم پروموشن ایسوسی ایشن کی نقاب کشائی کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان اور چین کے مابین سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کی بہت بڑی صلاحیت ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک چینی زبان میں ویب سائٹ قائم کی گئی ہے۔ سیاحت کے شعبے میں تعاون سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور سماجی و اقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔ مزید برآں انہوں نے شرکاء کو پاکستان میں شاندار قدرتی حُسن سے مالامال خطوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …