سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پُر عزم۔
.
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات نے سی پیک اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنائے۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور سے یہ بھی کہا کہ تمام زیر تعمیر منصوبے جلد مکمل کیے جائیں اور تمام رکاوٹیں مؤثر طریقے دور کی جائیں۔اس موقع پرخالد منصور نے کمیٹی کو منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






