سینیٹر راجہ ظفر الحق کی جانب سےکووڈ-19 وائرس کے چین میں تیار کرنے سے متعلق بیانات کی سختی سے مذمت۔
Enter Your Summary here.
ریاستہائے متحدہ امریکہ میں کووڈ-19کی وبائی بیماری کے تیزی سے پھیلنے کے سبب پیدا صورتحال کو قابو پانے میں ناکامی کے نتیجے میں مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی تنقید کا مقابلہ کرنے کے لئے چین کو مورد الزام ٹھہرا کر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے چینی ردعمل پر تنقید کر رہی ہے۔ مگر چین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری نےبھی امریکہ کے کووڈ-19کے ووہان میں تیار کرنے کےدعووں کی مذمت کی ہے۔ واضح رہےکووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاکستان چین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور پاکستان میں حکمران اور حزب اختلاف کی دونوں جماعتوں نے وبائی مرض سے نمٹنے میں چین کی کوششوں کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق نے ناول کورونا وائرس کے چین میں تیار کرنے کے بیانات کی سختی سے مذمت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں وبائی بیماری پر قابو پانے اور روک تھام میں چین کی جانب سے طبی امداد کی فراہمی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …