سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے چین کے خلاف بھارت کی نئی دانستہ اشتعال انگیزی کی شدید مذمت۔
.
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے امورِ خارجہ اور پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین کے خلاف بھارت کی نئی دانستہ اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے استحکام و سلامتی خصوصاََ اپنی سرحد کے تحفظ کے لئے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ چین امن پسند ملک ہے جو کبھی کسی ہمسایہ کے خلاف جارحیت کا مرتکب نہیں ہوا لیکن بھارت جیسے کچھ ہمسایہ ممالک دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دراندازی کی روِش پر گامزن ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین نے بھارتی قیادت کو متنبہ کیا کہ وہ ”سرخ لکیریں” عبور نہ کریں وگرنہ جون 2020ءہی کی طرح انہیں ایک نیا سبق حاصل ہوجائے گا جب بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی فوجی تصادم کو بھڑکایا تھا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے چین کو یقین دلایا کہ چاہے وہ تائیوان ، جنوبی بحیرہ چین، ہانگ کانگ ، تبت اورسنکیانگ کا مسئلہ ہو یا چین کیخلاف بھارت کی مسلسل سرحدی جارحیت کاپاکستان ہمیشہ اپنے چینی بھائیوں کےشانہ بشانہ مضبوطی سےکھڑاہے
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …