Home Latest News Urdu شاہراہ ِقراقرم سی پیک منصوبہ کا قدیمی بے نظیر مثال ہے۔۔۔۔۔پاکستانی سفیر برائے چین۔
Latest News Urdu - October 12, 2019

شاہراہ ِقراقرم سی پیک منصوبہ کا قدیمی بے نظیر مثال ہے۔۔۔۔۔پاکستانی سفیر برائے چین۔

چین میں متعین پاکستان سفیر نغمانہ ہاشمی نے ڈیلی اوورسیز نیٹ ورک کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے سے سدا بہار سٹریٹیجک تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہِ قراقرم دنیا کا سب سے بلند ترین کراس بارڈر بین الاقوامی شاہراہ ہے جو دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا ضامن ہے اور ماضی میں شاہراہِ قراقرم کی تعمیر حقیقی معنوں میں چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے لئے راہ ہموار کرنا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے کے تحت انفراسٹریکچر اور توانائی سے متعلق تمام پراجیکٹس تکمیل کو پہنچے ہیں اور توانائی کے پراجیکٹس کے کمرشل آپریشنز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی چین کو برآمد سے چین کے کئی خطوں میں موسم سرما کے اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …