شنگھائی الیکٹرک نے تھر بلاک ون میں کوئلے کے 3 ارب ٹن ذخائر دریافت کر لیے،پاکستانی اور چینی عملہ کا جشن۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی الیکٹرک نے تھرپارکر میں 7.8 ملین ٹن سالانہ اوپن پٹ کول مائننگ پروجیکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 145میٹر کھدائی مکمل کی اور کوئلہ نکل آیا۔ 145 میٹر گہرے کوئلے کی گہرائی میں تخمینہ 3 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں۔ کوئلے کی پہلی تہہ کو نکالنے کی مناسبت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے چینی اور پاکستانی عملے نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، سینو-سندھ ریسورسز لمٹیڈ کول مائن پروجیکٹ تھر کول بلاک-ون انٹیگریٹڈ کول مائننگ اینڈ پاور پروجیکٹ کا حصہ ہے جسے سی پیک کے تحت شنگھائی الیکٹرک نے سپانسر کیا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…