شنگھائی تعاون تنظیم ڈائلاگ میں راشکئی خصوصی اقتصادی زون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
.
بیجنگ میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن ڈیموسٹریشن ایریا (ایس سی او ڈی اے) کے ایک حصے کے طور پر راشکئی خصوصی اقتصادی زون کو فروغ دینے کے لئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا موضوع “سِسٹر سٹیز کوآپریشن ٹُو کِرایٹ اے فیوچر ٹوگیدر” تھا اور یہ آن لائن اور آف لائن منعقد ہوا۔ چائنا روڈ اینڈ برج کوآپریشن (سی آر بی سی) کے ڈائریکٹر آپریشن وانگ لو نے پاکستان کی کان کنی ، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ ، گھریلو تعمیراتی سامان ، ٹیکسٹائل ، چھوٹی اشیاء ، کیمیائی مصنوعات ، آٹوموبائل ، تمباکو ، چمڑے اور دیگر صنعتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل کونسلر بدر الز زمان اور خیبر پختونخواہ سرمایہ کاری بورڈ کے سی ای او حسن داؤد بٹ نے اس میں ورچوئل طور پر شرکت کی۔