Home Latest News Urdu شنگھائی میں منعقدہ نمائش میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالین توجہ کا مرکز بن گئے۔
Latest News Urdu - August 15, 2021

شنگھائی میں منعقدہ نمائش میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالین توجہ کا مرکز بن گئے۔

.

چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے شنگھائی سینٹر میں حال ہی میں کھولے گئے بوکو آرٹ سینٹر میں منعقدہ ایک نمائش کے دوران پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں نے چینی خریداروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کی۔واضح رہے کہ اس نوعیت کی تقریبات دونوں پڑوسی کے درمیان ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ پاکستانی ہاتھ سے بنے ہوئے قالین اس کے ثقافتی ورثہ میں سے ایک ہیں۔ یہ ثقافتی تبادلے قدیم شاہراہ ریشم کے دور سے قائم ہیں جب چینی تاجر اس شاہراہ ریشم کے ذریعے پاکستان میں ریشم کی تجارت کرتے تھے۔

Comments Off on شنگھائی میں منعقدہ نمائش میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالین توجہ کا مرکز بن گئے۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔