صدر آصف زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
صدر مملکت آصف زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔ چینی سفیر نے چینی صدر کی جانب سے صدر زرداری کو نئے سال کی مبارکباد کا کارڈ بھی پیش کیا۔ چینی سفیر نے کہا امید ہے کہ صدر آصف زرداری دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے جلد چین کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …