صدر زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور
صدر آصف زرداری اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیراعظم لی چیانگ نے ایوان صدر میں صدر پاکستان سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پرعملدرآمدتیزکرنےکی ضرورت پرزور دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور اہم شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون مزیدبڑھانےکاعزم بھی کیا گیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک،گوادرپورٹ کی مدد سےچین کی اقتصادی ترقی سے استفادہ کرنےکاوقت آگیا ہے، چینی کمپنیوں کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر زرداری نے کراچی میں دہشتگرد حملے میں 2 چینی شہریوں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلخراش واقعہ پوری قوم کیلئے تکلیف کا باعث بنا۔ صدر پاکستان نے اگلے ماہ چین کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…