صدر شی جن پنگ کی جانب سے سی پیک پر پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے مابین کامیاب مکالمے پر نہایت تشکر کا اظہار۔
.
اسلام آباد ، 21 اگست: عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے گذشتہ روز سی پیک پولیٹیکل پارٹیز جوائنٹ کنسلٹیشن میکانزم (جے سی ایم) کی دوسری کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر اپنے پاکستانی ہم منصب صدر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں تشکر کااظہار کیا ہے۔تفصیلات کےمطابق صدر عارف علوی کے خط کے جواب میں صدر شی جن پنگ نے سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک نے پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات کی مثال قائم ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعمیرو ترقی کے مشترکہ مستقبل کے سفر کو خوش اسلوبی سےآگے بڑھایا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے سیاسی جماعتوں جے سی ایم کو بی آرآئی کے دائرہ کار میں سی پیک کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے سیاسی اتفاق رائے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کا حوالہ دیا۔ یاد رہے کہ سی پیک پولیٹیکل پارٹیز جوائنٹ کنسلٹیشن میکانزم (جے سی ایم) کی میزبانی پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) اورچین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبہ نے مشترکہ طور پر کی تھی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …