صدر عارف علوی اور چینی سفیر نونگ رونگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
صدر ڈاکٹرعارف علوی اور چینی سفیر نونگ رونگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کے ثمرات سے بہرہ ور ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان ون چائینہ پالیسی کی حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کےحوالے سے چین کی حمایت ، وبائی مرض کے دوران مدد اور ایف اے ٹی ایف میں چین کی حمایت کی تعریف کی۔ جبکہ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا اہم ترین دوست سمجھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …