صدر پاکستان عارف علوی 2ستمبر کو چائینہ پاکستان ایکسپو کا افتتاح کریں گے۔
چائینہ پاکستان ایکسپو کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاکستان کوبین الاقوامی سطح پر باہمی تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ خیال رہے کہ چائینہ چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف مشینری اینڈ الیکٹرانکس، قنگ ڈؤ اورسیز انوسٹمینٹ سروس سینٹر،دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کمسیٹس یونیورسٹی مشترکہ طور پر اس ایکسپو کا انعقاد کر رہے ہیں جبکہ سینکڑوں چینی کمپنیاں صنعتی شعبے میں باہمی تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے اس تجارتی نمائش کا حصہ بنیں گی۔
Click To Comment