Home Latest News Urdu صدرِ پاکستان عارف علوی کی جانب سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چینی طبی ماہرین کاپاکستان سے تعاون قابلِ تعریف قرار۔
Latest News Urdu - June 4, 2020

صدرِ پاکستان عارف علوی کی جانب سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چینی طبی ماہرین کاپاکستان سے تعاون قابلِ تعریف قرار۔

Enter Your Summary here.

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چین کی بے مثال قیادت کے کردار کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کوطبی سازوسامان اور خدمات کی فراہمی پر دلی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ اپریل میں پاکستان پہنچنے والی چینی طبی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران صدرِ پاکستان نے پاکستان اور چین کے درمیان ادویات سازی کے شعبے میں باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا جس میں بنیادی طور پر وبائی بیماریاں شامل ہیں۔ صدرِ پاکستان نے پاکستان میں وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے چینی ماہرین کی مدد کو شاندار الفاظ میں سراہا۔نیز انہوں نے کووڈ-19 جیسی وبائی بیماریوں کے پھیلاؤکو روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے ایک مربوط عالمی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …