Home Latest News Urdu صدرِ پاکستان کے دورہ چین کا بنیادی مقصد کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں چین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار۔۔۔
Latest News Urdu - March 17, 2020

صدرِ پاکستان کے دورہ چین کا بنیادی مقصد کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں چین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار۔۔۔

Enter Your Summary here.

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ چین کے دو روزہ دورے کا بنیادی مقصد کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں چین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوناہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے تناظر میں چینی اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور پاکستان کی جانب سے چینی عوام اور حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے چین میں پاکستانی طلبا کے ساتھ بہتر سلوک اور موزوں سہولیات کی فراہمی اور پاکستان میں ٹڈیوں کی وبا سے نمٹنے کے لئے تعاون کرنے پر اظہار تشکر کا اظہار بھی کیا۔ مزید برآں سی پیک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سی پیک پراجیکٹ پر عمل درآمد کی رفتار کو متاثر نہیں کرے گا اور انہوں نے سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی شیڈول کے مطابق تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سی پیک خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے اور زراعت اور تکنیکی ترقی کے لئے دو نئے مشترکہ ورکنگ گروپس کےمفاہمت ناموں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …