Home Chinese Vice Premier He Lifeng visit to Pakistan صدرعارف علوی نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

صدرعارف علوی نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان اور چین کی دوستی سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی صدر شی جن پنگ کے نمائندہ خصوصی اور چین کی ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کی مالی مدد کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور تنازع جموں و کشمیر پر چین کے اصولی مؤقف پر اظہار ِتشکر بھی کیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے نائب وزیراعظم کو ہلالِ پاکستان کا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی اور پاک چین دوستی کے فروغ ، سی پیک منصوبوں پر کامیابی سے عملدرآمد کیلئے نگرانی پر ہی لیفنگ کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور ٹیکسٹائل کے شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے چین کے تعاون اور مدد کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری ہے، دونوں ممالک مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستان اور چین کے درمیان منفرد تعلقات ہیں، دنیا کو ان کی دوستی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات تعاون کے نئے شعبوں تک وسعت پا رہے ہیں، سی پیک خطے میں خوشحالی لانے کے علاوہ پاکستان کے معاشی منظر نامے کو بھی بدل دے گا۔ صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں بجلی کی کمی پر قابو پانے میں کافی مدد کی ہے، پاکستان چین کے تمام بنیادی امور پر چین کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر چینی نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے صدر عارف علوی کو چین میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی حکومت کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

Comments Off on صدرعارف علوی نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

Check Also

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…