علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا نمایاں کردار ہے،چینی سفیر یاؤ جِنگ۔
Enter Your Summary here.
پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جِنگ نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹیڈیز (آئی پی ڈی ایس) کے زیر اہتمام ایک ویبنار کے دوران چینی سفیر نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے چینی عزم کا اظہار کیا ہے جو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں بنیادی طور پر غربت کے خاتمے ، صنعتی ترقی اور صحت کی دیکھ بھال کے بہتر نظام پر توجہ دی جائے گی۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ دوطرفہ تبادلہ پروگرام اور سی پیک سکالرشپس نے پاکستان کے انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …