Home Latest News Urdu علاقائی صورتحال میں تبدیلی سے قطع نظر سی پیک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔
Latest News Urdu - September 6, 2021

علاقائی صورتحال میں تبدیلی سے قطع نظر سی پیک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔

.

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امورخالد منصور نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور اسے دوطرفہ تجارت اور تعاون کے لیے محفوظ راستہ بنا رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ علاقائی سیاست میں تبدیلی کے دوران سی پیک ملک کے مستقبل کو خوشگوار بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے من گھڑت خبریں بھی پھیلائی گئی ہیں مگر یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ سی پیک منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔اس میگا پراجیکٹ کےدوسرے مرحلے کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے مزید کہا ہے کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے براہ راست رابطہ کرے گا اس کے علاوہ 40 چھوٹی نجی چینی کمپنیاں الیکٹرانک ، ٹیکسٹائل ، تعمیراتی سامان اور آٹو سیکٹر میں کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کی حکومت کے تمام ماہرین اور نمائندوں کا خیال ہے کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال سی پیک کی پیش رفت کو متاثر نہیں کرے گی اور اسی وجہ سے ہموار پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments Off on علاقائی صورتحال میں تبدیلی سے قطع نظر سی پیک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…