Home Latest News Urdu علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سی پیک اتھارٹی کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے،عاصم سلیم باجوہ۔
Latest News Urdu - February 16, 2021

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سی پیک اتھارٹی کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے،عاصم سلیم باجوہ۔

.

چائینہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی آئی سی) کے اپنے دورے کے دوران کہا ہےکہ فیصل آباد عوام کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ شہر چین سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کی سہولت فراہم کرے گا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی شہر میں مزید منصوبے شروع کرے گی جن میں فیصل آباد بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور افرادی قوت کو ہنر مند بنانے کے لئے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Comments Off on علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سی پیک اتھارٹی کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے،عاصم سلیم باجوہ۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔