علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی صوبہپنجاب کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔۔۔وزیر اعلٰی پنجاب، عثمان بزداد۔
فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی(ایف آئی ای ڈی ایم سی)کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے لاہور میں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سےخصوصی طور پر ملاقات کی ہے۔اس موقع پر ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چیئرمین نے وزیراعلٰی پنجاب کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی(ایم-3) کے نام سے موسوم پنجاب کےخصوصی اقتصادی علاقے میں کام کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم-3 خصوصی اقتصادی علاقے کے سبب صوبے میں صنعت کاری تیزی سے فروغ پائےگی جس کے باعث پورے صوبے کی تقدیر بدل جائے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں بین القوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور اعتمادسازی کے لئے ایف ڈی ایم آئی سی کے چیئرمین کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔اس موقع پرایف ڈی ایم آئی سی کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سی پیک منصوبہ کے پہلے ایم-3 خصوصی اقتصادی علاقے کا اسی ماہ بروز جمعرات 26 کو افتتاح کریں گے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …