علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 11 مشترکہ تجارتی منصوبوں کے لئے چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے طے پا گئے۔۔۔۔یاؤ جنگ، چینی سفیر برائے پاکستان۔
Sharza, please paste your summary here.
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ جبکہ ایک اور موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کہنا تھا کہ سی پیک ایک تجارتی منصوبہ ہے اور اس کا چین اور پاکستان کے باہمی دفاعی تعاون کے شعبے سے ہرگز تعلق نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک سی پیک منصوبے کے تحت مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے سے صنعتوں کو مستحکم کرنے اور پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریفارمز (آئی پی آر) کے زیرِ اہتمام ”سرچنگ فار اکنامک سیکیورٹی اینڈ گروتھ” کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی اقتصادی علاقے مرحلہ وار مگر بتدریج فعال ہوں گئے چونکہ ان کے لئے جدید انفراسٹریکچر کی تمام طر سہولیات کا ہونا ضروری ہے اور اس کے ساتھ 80 فیصد حصص مقامی ہونے کی بھی شرط ہیں۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے ایم-3خصوصی اقتصادی علاقے کیلئے چینی کمپنیوں کے ساتھ 11 مشترکہ منصوبوں پر معاہدے طے پاگئے ہیں۔اس کے علاوہ چین نے 15 ووکیشنل سینٹرز کی تعمیر کا بھی بیڑا اٹھایا ہے۔