علامہ اقبال انڈسڑیل سٹی (ایم۔3) کا افتتاح دسمبر میں کیا جائے گا چئیرمین، ایف آئی ای ڈی ایم سی۔۔۔۔
فیصل آباد کےخصوصی اقتصادی علاقہ کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا افتتاح دسمبر میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے چئیرمین میاں کاشف اشفاق کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے 350 سے 400 میگا انڈسٹریل یونٹس جن کی تنصیب متوقع ہے سے ملک میں نہ صرف تجارت و سرمایہ میں نہایت تیزی آئے گی بلکہ اس سے 250000سے300000 روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ جبکہ خصوصی اقتصادی علاقے کے لئے اراضی کی خرایداری کا بہت جلد آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ ایف آئی ڈی ایم سی نےخصوصی اقتصادی علاقہ میں سرمایہ کاری سے متعلق مختلف یاداشتوں پر دستخط بھی کیے ہوئے ہیں۔جبکہ حکومت نے چھوٹے اور بڑے تجارتی اداروں کو مستفید اور اعانت فراہم کرنے کے لئے زمین بھی متعین کی ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…