Home Latest News Urdu غربت کی شرح میں کمی،سستی رہائش اور پینے کےصاف پانی کی دستیابی سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کی اہم ترجیحات میں شامل۔۔۔پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی۔
Latest News Urdu - September 6, 2019

غربت کی شرح میں کمی،سستی رہائش اور پینے کےصاف پانی کی دستیابی سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کی اہم ترجیحات میں شامل۔۔۔پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی۔

چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے کی خوش اسلوبی سے تکمیل سے پاکستان اور چین نےترقی و خوشحالی کی منازل کی جانب گامزن ہونے کے عہد کا آغاز کیا ہے اور دونوں ممالک خوشحالی ایک نئی جہت کاآغاز کرنے کے لئے بہترین اور جامع حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں صنعتی شعبے کی بہتری،زراعت کو وقتِ حاضر سے ہم آہنگ کرنے اور اقتصادی تعاون کے فروغ کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔جبکہ سماجی و اقتصادی شعبے میں بڑھوتری کیلئے باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے غربت کے خاتمے،سستی رہائشی منصوبے،صحت عامہ سے متعلق سہولیات،تعلیم،ووکیشنل ٹریننگ اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے بہترین دوست اور ساتھی ہونے کے ناطے مشکل کی کڑی گھڑیوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ چین پاکستان کا حقیقی قرابت دار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…