Home Latest News Urdu فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق۔
Latest News Urdu - July 25, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں وکمپنیوں کی سیکیورٹی کیلیے پاک فورسز پرعزم ہیں، علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ ویژن کے حصول کیلیے چین کیساتھ انسداد دہشت گردی میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہے۔ بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کیساتھ ملاقات میں انھوں نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلیے چین کے دیرینہ کردار اور تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کے حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان میں چینی منصوبوں، عملے اور اداروں کی سکیورٹی و سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی خود مختاری کی محافظ اور پاک چین دوستی کا ایک مضبوط ستون ہے،دونوں ہمسایہ ملکوں کو مضبوط سٹریٹجک پارٹنرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ چین کیلئے ایک سفارتی ترجیح رہا ہے۔

Comments Off on فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق۔

Check Also

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل !‌ اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان