قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چئیرمین کی بیجنگ میں چینی نائب وزیر خارجہ لو زا ہوئی سے ملاقات۔۔۔۔
چین کی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چئیرمین ملک احسان اللہ ٹوانہ نے بیجنگ میں چینی نائب وزیر خارجہ لو زا ہوئی سے خصوصی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر دونوں عہدیداران نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کے علاوہ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اسی طرح پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ اور قائمہ کمیٹی برائے زراعت کے مشترکہ وفد نے چین کی کمیو نسٹ پارٹی (سی پی سی)کی سینٹرل کمیٹی کی پولیٹیکل بیورو کے ممبر وانگ شین سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سینو-پاک دوستی لازوال اور قابلِ اعتماد رشتہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کی اعلٰی قیادت نے دو طرفہ سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔اس ملاقات میں دو طرفہ