Home Latest News Urdu قومی اسمبلی کےسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔
Latest News Urdu - September 8, 2022

قومی اسمبلی کےسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

.

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سپیکر نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے تعاون اور ان کی محبت پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ملک میں مقیم اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کی حفاظت اور ضروریات کو پورا کرنے کی اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ سپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ پارلیمانی روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

Comments Off on قومی اسمبلی کےسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …