ماہرین کی جانب سے سی پیک ٹریننگ و تعلیم کے فروغ کیلئے ای لرننگ پلیٹ فارم کے استعمال کی تجویز ۔۔۔۔
ماہرین نے سی پیک منصوبہ میں کام کرنے والے محنت کشوں خصوصاً کمرشل اور انجینئرنگ کے شعبوں کے ہنر مندوں کے لئے پیشہ ورانہ تعلیم اور ٹریننگز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہرین نے ڈیزائننگ کورسز، مخلوط سرگرمیوں، سیکیورٹی طریق کار سے متعلق ٹریننگ اور ابلاغ سے متعلق مہارتوں کو نکھارنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔اس حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹیڈیز (آئی پی آر آئی) نے”چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور: پراسپیکٹس آف ڈسٹنس اینڈ ای-لرننگ فار ہیومن ڈویلپمنٹ” کے موضوع پر لیکچر کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر نزیر احمد سانگی نے شرکاء سے خطاب کرتے دونوں ملکوں پر سی پیک منصوبہ کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے کے لئے ای-لرننگ انسٹیٹیوشنز کے فروغ کے لئے مخصوص فنڈز مختص کرنے پر زور دیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان ابھی تک سی پیک کے ثمرات سے مکمل طور پر استفادہ حاصل نہیں کر سکا ہے خصوصاً ہیومن ڈویلپمنٹ سیکٹر کے شعبے میں مواقعوں سے استفادہ کرنا باقی ہے لٰہذا پاکستان ای-لرننگ یا ڈسٹنس لرننگ پروگرام کے فروغ کے لئے چینی مدد و معاونت حاصل کر کے خاطر خواہ نتائج حاصل کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی پیک منصوبہ کے کامیابیوں کے سفر کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھانے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی پر نظر ثانی پر زور دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…