Home Latest News Urdu متحدہ عرب امارات کے ڈی سی ایم کی چائینہ روڈ اینڈ بریج کنسٹریکشن کے جنرل منیجرسے ملاقات۔۔۔سی پیک منصوبہ میں سرمایہ کاری پر خواہشمندی کا اظہار۔۔۔
Latest News Urdu - September 18, 2019

متحدہ عرب امارات کے ڈی سی ایم کی چائینہ روڈ اینڈ بریج کنسٹریکشن کے جنرل منیجرسے ملاقات۔۔۔سی پیک منصوبہ میں سرمایہ کاری پر خواہشمندی کا اظہار۔۔۔

چینی اور متحدہ عرب امارات کے اعلٰی عہدیداران نے اہم ملاقات کی ہے جس میں سی پیک منصوبہ کے دوسرے اور تیسرے مرحلے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یو اے ای کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ٹو پاکستان العزیز النویادی نے اسلام آباد میں چائینہ روڈ اینڈ بریج کنسٹریکشن کے جنرل منیجر لی چانگ گوئی سے خصوصی ملاقات کی۔اس دوران دونوں اعلٰی عہدیداران نے سی پیک منصوبہ کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں یو اے ای کے لئے سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی اور پاکستان میں ریلوے،بندرگاہ اور شپنگ کے شعبوں کے علاوہ فری زون میں سرمایہ کاری پر غور کیا گیا۔جبکہ دونوں اعلٰی عہدیداران نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے نہایت موزوں خطہ قرار دیا۔جبکہ قبل ازیں اماراتی سفیر نے یو اےای کی کمپنیوں کی سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت گوادر پورٹ میں سرمایہ کاری پر بھی خواہشمندی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…