Home Latest News Urdu مریم نواز بیجنگ پہنچ گئیں،پرتپاک استقبال:پاک چین تعاون کو بلند یوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں:وزیراعلیٰ
Latest News Urdu - December 9, 2024

مریم نواز بیجنگ پہنچ گئیں،پرتپاک استقبال:پاک چین تعاون کو بلند یوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں:وزیراعلیٰ

مریم نوازپنجاب اور پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئیں، بیجنگ ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔ استقبال کیلئے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 6 اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے ، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا،کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح وفدنے ملاقات کی، سربراہ چینی وفد لنتاؤنے کہا وزیر اعلیٰ مریم نوازاور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے اور دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نوازنے کہا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے ، چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں،پنجاب اور پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لنتاؤ، قونصلر ساؤتھ ایشین افیئرمسز لی جین یاؤن، بیورو آف ساؤتھ ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ژاینبو ساؤتھ ایشین افیئر اتاشی، سینگ گویو اور مس چن یو بو اور مس ژؤ چن یو نے استقبال کیا۔ پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران بھی پنجاب کے وفد کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھے ،سینیٹر پرویز رشید،سینئر وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،وزرا بلال اکبر،عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ تھے ، وزیر اعلیٰ کے 8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز آج سے ہوگا،مریم نواز چین کے ہسپتال،سکول اور دیگر اداروں کے دورے کریں گی۔قبل ازیں مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں خوارج سے مقابلے میں شہید ہونے والے 6 جوانوں کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ، انہوں نے کہا شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد اور یکسو ہے ۔

Comments Off on مریم نواز بیجنگ پہنچ گئیں،پرتپاک استقبال:پاک چین تعاون کو بلند یوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں:وزیراعلیٰ

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…