Home Latest News Urdu مشیر وزیر اعظم عبد الرزاق داؤد 35 پاکستانی کمپنیوں کے گروپ کی قیادت کرتے ہوئے شنگھائی میں منعقدہ دوسری چائینہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 4, 2019

مشیر وزیر اعظم عبد الرزاق داؤد 35 پاکستانی کمپنیوں کے گروپ کی قیادت کرتے ہوئے شنگھائی میں منعقدہ دوسری چائینہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے۔۔۔۔۔

پاکستان کی 35 کمپنیاں شنگھائی میں منعقدہ دوسری چائینہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں اپنی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گی۔ مشیر وزیر برائے تجارت و پیداوار عبد الرزاق داؤد اس نمائش میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کمپنیاں اس نمائش میں ٹیکسٹائل، لیدر، کھیلوں کے سامان، سرجیکل سازو سامان، ہوم فرنشنگ کی مصنوعات سٹالوں کی زینت بنائیں گے۔جبکہ پاکستان کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی اپنے سٹال میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کرے گا۔اس کے علاوہ مشیر برائے وزیر اعظم عبد الرزاق داؤد کی بیجنگ میں چینی وزیر تجارت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔