Home Latest News Urdu مشیروزیراعظم برائے خزانہ کا سی پیک منصوبہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے آگاہی مہم چلانے کی اہمیت پر زور۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 26, 2019

مشیروزیراعظم برائے خزانہ کا سی پیک منصوبہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے آگاہی مہم چلانے کی اہمیت پر زور۔۔۔۔۔

مشیر وزیر اعظم برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے سی پیک منصوبہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر آگاہی مہم چلانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔”پاکستان انویٹیو فنانس فورم”سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی نمو کے نہایت اہمیت کا حامل میگا پراجیکٹ ہے چونکہ اس کے ثمرات کے سبب ملک میں روڑ انفراسٹریکچر میں بہتری،ریلوے نیٹ ورکس میں تجدید اور خصوصی اقتصادی علاقوں کا قیام ممکن ہوا ہے جس سے ملک میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور تعلیمی اداروں کو سی پیک منصوبے کا روشن پہلو اجاگر کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ضروت ہے تاکہ بیرونی سرمایہ کار چین اور پاکستان کے مشترکہ سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کر سکیں اور سی پیک منصوبہ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف