مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے گوادر میں نئی صنعتوں کا آغاز، نصیر خان کاشانی۔
.
وائس آف گوادر کے مطابق گوادر فری زون سے پہلی ٹرانزٹ شپمنٹ کی منظوری کی افتتاحی استقبالیہ کے موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی نے کہا ہے کہ نئی صنعتوں کے کھلنے سے گوادر کے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور اس میں وقت کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین مسٹر ژانگ باؤژونگ نے تقریب سے خطاب کیا اوروزیر برائے سمندری امور علی زیدی ، ایچ کے سن کمپنی، حکومت پاکستان ، ایف بی آر اور کسٹم حکام کا پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھ…