نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 13 مئی سے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے
.
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک عوامی جمہوریہ چین کے دار الحکومت بیجنگ کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے امور خارجہ کمیشن، جنرل آفس کے ڈائریکٹر وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر فریقین اقتصادی اور تجارتی تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے اور دورے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات سمیت پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے۔ دونوں رہنما علاقائی جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرالجہتی فورم پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…