نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زیڈونگ کی ملاقات
.
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پُرتپاک استقبال اور شاندار انتظامات پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران جن مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ان پر عمل درآمد کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے گا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ معاہدوں کی بدولت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انشئیٹو پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اورسی پیک کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاکستان کے ترقی اور معاشی استحکام میں چین کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …