نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا
.
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک کی تیز تر تعمیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ترقی، روزگار، جدت اور گرین ڈویلپمنٹ کی راہداری بنانے کیلئے کلیدی قرار دیا جبکہ مختلف سطحوں پرسٹریٹجک روابط اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ تذویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ دونوں راہنمائوں کے درمیان جمعرات کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گریٹ ہال آف پیپلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنمائوں نے ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی اور تمام امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔ دونوں راہنمائوں نے سی پیک کی تیز تر تعمیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ترقی، روزگار، جدت اور گرین ڈویلپمنٹ کی راہداری بنانے کیلئے کلیدی قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی پائیدار اور مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی اس سے منسلک ہے۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک مختلف سطحوں پرسٹریٹجک روابط اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جاری رکھیں گے۔پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں بہت اہمیت دیتا ہے اور چین، پاکستان کی اپنی سالمیت، سرحدوں کے تحفظ اور ترقی کے حصول میں معاونت کرتا رہے گا۔دونوں راہنمائوں نے بہتر علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کیلئے باہمی تعاون پر گفتگو کی جو دونوں ممالک کا مشترکہ ویژن ہے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان،چین کے ساتھ علاقائی روابط اور پاکستان کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے مل کر کام کرتا رہے گا۔ صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے جغرافیے کے لحاظ سے موجود اقتصادی استعداد، اور اسے ابھرتا ہوا علاقائی تجارت کا مرکز بنانے میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…